[]
حیدرآباد: ضلع سنگاریڈی میں جمعہ کے روز پیش آئے سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ظہیر آباد میں بیدر روڈ پر ایک کار، ٹھہرے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے کار میں سوار2 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔
مہلوکین کی شناخت27 سالہ آدی راجو اور 30 سالہ ویریش کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ چند مسائل پیدا ہونے پر ٹرک کو سڑ کے بازو پارک کیا گیا تھا لیکن کا رڈرائیور نے، پارک ٹرک کو نہیں دیکھا جس کے نتیجہ میں کار، ٹرک سے ٹکرا گئی۔
شہر حیدرآباد میں آج ٹی ایس آر ٹی سی کی ایک بس کی ٹکر سے بائک سوار ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ رحمت نگر کے قریب پیش آیا۔ مسافرین کا کہنا ہے کہ حادثہ کے بعد بس ڈرائیور اورکنڈاکٹر فرار ہوگئے۔
اس حادثہ کے سبب یوسف گوڑہ میں بھاری ٹرافک جام ہوگئی۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔