مزدوری دے کر لوگوں سے بھیک منگوانے کا پردہ فاش۔ حیدرآباد میں 23 بھکاری پکڑے گئے

[]

حیدرآباد : حیدرآباد میں ٹاسک فورس پولیس نے رضا کارانہ تنظیم کے ساتھ مل کر لوگوں سے بھیک منگوانے والے شخص اور اس کے لیے بھیک مانگنے والوں کو پکڑ لیا۔ایک طرح سے پولیس نے بیگنگ ریکٹ کو بے نقاب کیا ہے۔

 

 

پولیس نے کل حیدرآباد کے جوبلی ہلز چیک پوسٹ اور کے بی آر پارک کے پاس سے 23 بھیک مانگنے والوں کو پکڑ لیا۔ پکڑے جانے والوں میں بھیک مانگنے کے کام پر لگانے والا بیگنگ مافیا انیل پوار بھی شامل ہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ انیل مختلف مقامات سے بوڑھوں، بیوہ خواتین، معذوروں اور بچوں کو لا کر ان سے شہر کے سگنلس پر بھیک منگوایا کرتا تھا۔

 

 

انل پوار روزانہ ان سے ساڑھے چار تا چھ ہزار روپے وصول کرتا جبکہ ہر ایک کو مزدوری کے طور پر روزانہ 200 روپے دیے جاتے۔حیدرآباد میں گداگری کے خلاف مہم کے طور پر یہ کاروائی انجام دی ہے دی گئی ہے جس میں پتہ چلا کہ بھیک مانگنے والوں کا بھی ایک مافیا ہے۔

 

 

یہاں یہ ذکر بے جانا ہوگا کہ اس طرح کے لوگوں کی حرکتوں کی طرف سے حقیقی طور پر ضرورت مند افراد جو بھیک مانگتے ہیں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لوگ ان ضر ورت مندوں کو بھی شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *