مجوزہ بلدی انتخابات میں جمعیت العلماء اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔ خلیق احمد صابر 

نظام آباد:یکم / جنوری (اردو لیکس)جمعیت العلماء ہند تلنگانہ جنرل سکریٹری خلیق احمد صابر نے کہا کہ پچھلی دس سالہ حکومت کی غلط پالیسیوں و مخالف مسلم اقدامات کی وجہ سے نہ صرف حکومت کو شکست دی گئی تھی۔ بلکہ متبادل کے طور پر مسلمانوں نے کانگریس کو اقتدار پرلایا۔ گذشتہ ایک سالہ کانگریس دور حکومت میں مسلمانوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا جس کے پیش نظر جمعیت العلماء(4) مطالبات نفرتی ماحول و نفرتی مذہبی منافرت بیانات و جرائم کے خلاف قانون ساز ی کرنے نیا سروے کرتے ہوئے اوقافی جائیدادوں کا تحفظ کرنے، عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے 1991 ء ایکٹ پر عمل کرنے کیلئے اسمبلی میں قرار داد منظور کرنے، مسلمانوں کو سیاسی و سماجی طور پر آبادی کے لحاظ سے سروے کے مطابق تحفظا ت عطاء کرنے اور مسلمانوں کو مناسب نمائندگی دینے سے آج جمعیت العلماء نظام آباد متحدہ ضلع کے زیر اہتمام ایمپرئیل کنونشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں ایک روزہ تربیتی و مشاورتی اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب تھے اس اجلاس کی صدارت صدر ضلع جمعیت العلماء محمود اسعد مدنی گروپ مولانا حافظ سید سمیع اللہ نے کی۔ ریاستی سکریٹری خلیق احمد صابر نے کہا کہ (1919) میں قائم کی گئی جمعیت العلماء نے بلامذہب دین و شریعت کیلئے کام کرتی چلی آرہی ہے۔ جمعیت العلماء نے ملک کی آزادی کیلئے (55) ہزار علماء کرام اور (5) لاکھ مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرآنہ پیش کیا ہے۔ ایک سوسالہ روشن تاریخ رکھنے والے جمعیت العلماء (29) مختلف شعبوں کے ذریعہ اصلاح معاشرہ تحریک، جشن اینڈ ایمپاورمنٹ آف میناریٹیز دینی تعلیم بورڈ، دینی مدارس چیالنجز، حقوق اطفال، دارالاقامہ جیسے لائحہ عمل کے ذریعہ عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ملک میں و ریاست میں انسانیت کے خلاف کئے جارہے اقدامات لائحہ عمل کے ذریعہ کوشش کی جارہی ہیں۔ جمعیت العلماء کو تنظیمی طور پر مضبو ط و مستحکم کرنے کیلئے رکنیت سازی کا آغاز 27/ جنوری سے کیا جارہا ہے جو 30/ اپریل تک جاری رہیگا۔ ہر 3 میں ایک مرتبہ کی جارہی جمعیت کی رکنیت سازی کے ذریعہ دیہی، شہری، ضلعی، ریاستی تک انتخابات کرواتے ہوئے جدید کمیٹیاں تشکیل دی جائے گی اور 26/ اپریل کوحیدرآباد میں جمعیت العلماء کا تاریخی اجلاس عام منعقد کیا جائیگا۔ جس میں لاکھوں مسلمان شریک ہونگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی سیاسی قائد کا بیان قوم کا بیان نہیں ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت العلماء مختلف مقدمات میں قید مسلمانوں کیلئے عدالتوں میں کیس لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت مسلمانوں سے انصاف نہیں کرے گی تو جمعیت العلماء مجوزہ بلدی انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔ اس اجلاس میں معراج نے بھی مخاطب کیا۔ اس اجلاس میں جمعیت کے نائب صدر ضلع محمد نصیر الدین، کانگریس قائد ین ایم اے قدوس، ماجد خان، ایم اے فہیم، مولانا کریم الدین کمال، میر عنایت علی افروز، مولانا لئیق احمد قاسمی کے علاوہ نظام آباد، آرمور، بودھن، کاماریڈی سے کثیر تعداد میں جمعیت کے علماء کرام نے شرکت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *