ایوا (EVA) نرسنگ ہوم کا خلیل واڑی نظام آباد میں مہمان خصوصی معروف ڈاکٹر مسز جیانی نہرو (گینا کالوجسٹ) کے ہاتھوں شاندار افتتاح 

ایوا (EVA) نرسنگ ہوم کا خلیل واڑی نظام آباد میں مہمان خصوصی معروف ڈاکٹر مسز جیانی نہرو (گینا کالوجسٹ) کے ہاتھوں شاندار افتتاح

افتتاحی تقریب میں معروف ڈاکٹرس،سیاسی سماجی، ملی قائدین کی کثیر تعداد میں شرکت

خالد بن حسین باحرمز، نوید اقبال نے مہمانوں کا استقبال کیا

 

نظام آباد31/ ڈسمبر (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) خواتین و اطفال کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے مقصد سے ماہر گیناکالوجسٹ ڈاکٹر نشاط خالد(المعروف ڈاکٹر نارمل ڈیلیوری اماں) کے ایوا EVAنرسنگ ہوم واقع خلیل واڑی نظام آباد میں مہمان خصوصی ممتاز ڈاکٹر مسز جیانی نہرو گیناکالوجسٹ نے فیتہ کاٹ کر افتتاح انجام دیا اور ڈاکٹر نشاط خالد، اور ان کے شوہر خالد بن حسین باحرمزمنیجنگ ڈائریکٹر کو شہر نظام آباد میں ایوا نرسنگ ہوم قائم کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ضلع نظام آباد کی عوام سے بالخصوص حاملہ خواتین سے ڈاکٹر نشاطِ خالد کی ماہرانہ زچگیوں کی خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ایوا نرسنگ ہوم کی اس شاندار افتتاحی تقریب میں شہر نظام آبادسے تعلق معروف ڈاکٹرس، سیاسی، سماجی، و ملی قائدین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں قابل ذکر ڈاکٹر پرکاش ریڈی، ڈاکٹر سنکت ماہر اطفال، ڈاکٹر بھاسکر ریڈی، جنرل فزیشن، ڈاکٹرایم اے ماجد ڈاکٹر عتیق، ڈاکٹر مجاز، ڈاکٹر روہت، ڈاکٹر فوقیہ بتول(پھتالوجسٹ عثمانیہ) ان کے شوہر عمران (حیدرآباد)،باپوجی واچنالیہ ایگزیکٹو چیرمین بھکتاو تسلم دلی، اکبر حسین کارپوریٹر ڈویژن (46) پھولانگ،سید نجیب علی ایڈوکیٹ سینئر قائد کانگریس، احمد عبد العظیم (جماعت اسلامی)،سید سمیع اللہ قاسمی صدر جمعیت علماء نظام آباد، مولانا حافظ مختار احمد مظاہری خطیبِ وامام مدینہ مسجد پھولانگ، مولانا حافظ احسان احمد خطیب و امام مسجد اوپر ٹیکری، ایم اے عظیم موظف سروئیر ایم اے رحیم، نثار احمد کلاسک، ایم اے علیم موظف سینئر اسسٹنٹ میونسپل کارپوریشن نظام آباد، جلیل خان، عبد الواحد، شہباز انجنئیر، کاشف احمد خان، ایم اے جاوید فارماسسٹ،سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، خواجہ معین الدین صدر ضلع نظام آباد ایم آر پی ایف، شیخ علی صابری صدر فیض العلوم سوسائٹی،احمد ابو سعید (اعظم سیٹھ) سینئر کانگریس قائد، ڈاکٹر سمیع امان، ماجد خان ڈائریکٹر لنک کمپیوٹر انسٹیٹیوٹیشن، بصیر، ایم اے رفیع، محمود بھائی، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس نظام آباد، کے علاوہ دیگر شاملِ ہیں۔مہمانوں کا استقبال خالد بن حسین باحرمز منیجنگ ڈائریکٹر ایوا(EVA)نرسنگ ہوم، نوید اقبال صدر ضلع اقلیتی سل بی آر ایس پارٹی نے کیا۔ایوا نرسنگ ہوم کی جانب سے مہمانوں کی شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر نشاط خالد نے بتایا کہ وہ گذشتہ کئی سالوں سے بحیثیت گیناکالوجسٹ کی خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی ہائی اسکول کی تعلیم گولڈن جوبلی ہائی اسکول نظام آباد سے حاصل کی۔بعد ازاں کاکتیہ یونیورسٹی سے ورنگل سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے فارغ التحصیل ہوئی ہے۔ ڈاکٹر خالد نشاط نے بتایا کہ ایوا نرسنگ ہوم کے قیام کا مقصد خواتین و اطفال کو بہتر طبی خدمات کو یقینی بنانا ہے۔ حاملہ خواتین کی ڈیلیوری کو نارمل طور پر انجام دینے کا اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں قابل بنایا ہے وہ بے شمار نارمل ڈیلیوری انجام دے چکی ہے جس کے باعث وہ عوام کے تمام طبقات میں ڈاکٹر نارمل ڈیلیوری اماں کے نام سے مشہور ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے ضلع نظام آباد کی عوام الناس سے خواہش کی کہ حاملہ خواتین و نو مولود بچوں کے علاج ومعالجہ کے لئے ایوا نرسنگ ہوم واقع مقابل واسوی آئی ہاسپٹل شیلاجا ڈیاگنوسٹک بلڈنگ خلیل واڑی، نظام آباد پر رجوع ہوسکتے ہیں۔ جہاں پر تمام طبی سہولیات کا خصوصی نظم کیاگیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے خالد بن حسین باحرمز منیجنگ ڈائریکٹر کے سیل فون نمبر 7659942256 پر ربط پیدا کیا جاسکتاہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *