[]
حیدرآباد: سابق امیر حلقہ متحدہ آندھراپردیش و سرپرست تر بیت گاہ تلنگانہ مولانا سید عبد الباسط انور صاحب ولد جناب میر احمد علی صاحب مرحوم کا بعمر 73 سال مختصر علالت کے بعد 17 اگست 2023 چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک بجے حیدرآباد کے خانگی دواخانہ میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔
وہ کل ہی جماعت اسلامی ہند حیدرآباد کے اجتماع ارکان میں درس قرآن پیش کرنے کے بعد صحت کی کچھ ناسازی محسوس کرنے پر دواخانہ میں شریک کئے گئے تھے۔
مولانا سید عبد الباسط انور اپنی نوجوانی کے زمانہ سے ہی جماعت اسلامی ہند سے وابستہ رہے وہ تحریک اسلامی کی نوجوانوں کی پہلی تنظیم ایس آئی یو کے ریاستی صدر تھے۔ جماعت اسلامی ہند کے ساتھ اپنی وابستگی کے دوران وہ کئی اہم ذمہ داریوں پر فائز رہے۔
مولانا سید عبد الباسط انور کی نماز جنازہ ان شاء اللہ آج (17 اگست) بعد نماز ظہر جامع مسجد دارالشفاء، حیدرآباد (نماز ظہر 1:30 بجے) میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان سلطان شاہی متصل میر کا دائرہ میں عمل میں آئے گی۔
امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر و دیگر ذمہ داران جماعت نے مولانا کی اچانک رحلت پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
امیر حلقہ نے کہا کہ مرحوم نے اپنے آخری وقت تک تحریک اسلامی کے ایک مضبوط سپاہی کی طرح خدمات انجام دی ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالی ‘ مرحوم کی مغفرت فرمائے ‘ درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور تحریک اسلامی کو ان کا بہترین نعم البدل عطا کرے۔
مزید تفصیلات کے لئے ان فون نمبرات پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔