یمن کی دفاعی ٹیکنالوجی تصور سے زیادہ ترقی یافتہ ہے، امریکی میڈیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن اور صہیونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے درمیان جنگ میں شدت آرہی ہے۔ امریکی اور صہیونی تنصیبات پر یمنی فوج کے مسلسل اور تباہ کن حملوں کے بعد عالمی سطح پر یمن کی دفاعی طاقت کو ناقابل تصور حد تک مضبوط قرار دیا جارہا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک صیہونی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنیوں کی فوجی ٹیکنالوجی توقعات سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ ہے اور انہیں کمزور سمجھنا بڑی غلطی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں یمنیوں نے مقبوضہ علاقوں میں مختلف اہداف پر اپنے حملے بڑھا دیے ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں اسرائیلی تقریباً ہر رات پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

اخبار نے عسکری ماہرین کے حوالے سے مزید لکھا کہ یمن کے ڈرونز اور میزائل اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام سے گزرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ یمنی اب بھی اسرائیل کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ حوثیوں کے حملے ہمارے خلاف جاری رہیں گے اور جب تک کہ ان کے پاس حملہ کرنے کی صلاحیت باقی ہے، ہم بھی ان پر حملے جاری رکھیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *