ماسکو: روس کے فضائی دفاع اور الیکٹرانک جنگی نظام نے ورونیژکے علاقے میں دس سے زیادہ ڈرونز کو تباہ کر دیا۔
یہاں کے گورنر الیگزینڈر گوسیوف نے ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔
مسٹر گوسیو ف نے ٹیلی گرام پر لکھا، “ورونیژکے مضافات اور علاقے کے کئی اضلاع میں ڈیوٹی پر تعینات فضائی دفاعی فورسز اور الیکٹرانک جنگی نظاموں نے 10 سے زائد ڈرونز کا پتہ لگایا اور انہیں تباہ کر دیا۔
ایک ضلع میں… ڈرون کے ملبے گرنے کے نتیجے میں ریلوے کی اوور ہیڈ لائن ٹوٹ گئی تھی۔
جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا، تب تک ایک ٹرین کی روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے، اور کئی دوسری ٹرینوں میں بھی تاخیر کا خدشہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔