ایران اور چین تاریخ کے درست سمت میں کھڑے ہوں گے/عراقچی بیجنگ پہنچ گئے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

دورہ چین کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور چین تاریخ کے درست سمت میں کھڑے ہوں گے۔ ہم نے ذمہ دارانہ اور عملیت پسند رویے کے ذریعے ثابت کیا کہ جوہری امور دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعاون کا ایک لازم حصہ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یران اور چین طویل عرصے سے کثیرالجہتی کو فروغ دینے کے لیے عملی تعاون کر رہے ہیں اور بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا دفاع کرتے آئے ہیں۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ ترقی اور سلامتی کے دو پرچم تھامے رکھے ہیں اور مضبوط عزم کے ساتھ اسے جاری رکھیں گے تاکہ یہ خطے اور دنیا کے لیے فائدہ مند ہو۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں مسئلہ فلسطین سب سے اہم ہے۔ ہم اس معاملے میں اپنے چینی دوستوں کے ساتھ متفق ہیں کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی موجودہ حالات میں اہم ترین ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کچھ ممالک پابندیوں اور دوہرے معیاروں کے ذریعے دیگر اقوام کو محدود کرنے اور اپنے مفادات و اقدار تھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ایران اور چین ہمیشہ یکطرفہ رویے اور دباؤ کے خلاف اور دوستی کے حق میں اور تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے رہیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *