پرینکا گاندھی نے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دیانت اور وقار کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ کی دیانتداری ہمیشہ ایک تحریک رہے گی اور وہ ان افراد میں شامل تھے جو حقیقی معنوں میں ہندوستان سے محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا، ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ ایک عظیم رہنما تھے، جنہوں نے مشکل حالات اور سیاسی مخالفین کے ذاتی حملوں کے باوجود ملک کی خدمت کے عزم پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ ایک منفرد باوقار اور نرم مزاج شخصیت تھے جو سیاست کی سخت دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔‘‘