کھڑگے نے منموہن سنگھ کی شخصیت اور کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نرم گو دانشور اور عاجز شخصیت تھے جنہوں نے ہندوستان کی امنگوں کو اپنے عزم کے ساتھ حقیقت میں بدلا۔ انہوں نے کہا، ’’میں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع پانے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ مجھے ان کے کابینہ میں بطور وزیر محنت، وزیر ریل اور وزیر سماجی بہبود خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل رہا۔‘‘
کھڑگے نے کہا کہ منموہن سنگھ نے ہمیشہ اپنے عمل سے اپنی خدمات کو نمایاں کیا۔ “وہ الفاظ کی بجائے عمل کے شخص تھے اور قوم کی تعمیر میں ان کا بے مثال کردار ہمیشہ ہندوستانی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔‘‘