گاڑی پارک کرنے کے جھگڑے میں 2 فریق کے درمیان زبردست تصادم، لاٹھی-ڈنڈے اور تلواریں لہراتی نظر آئیں، 6 افراد زخمی

پولیس نے واقعہ کے حوالے سے وائرل ویڈیو کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے واردات میں شامل لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ امن و امان کو خراب کرنے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>مدھیہ پردیش پولیس (فائل تصویر)</p></div><div class="paragraphs"><p>مدھیہ پردیش پولیس (فائل تصویر)</p></div>

مدھیہ پردیش پولیس (فائل تصویر)

user

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں 2 فریق کے درمیان تصادم کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل جہانگیر آباد علاقہ کی پرانی غلہ منڈی میں چند روز قبل گاڑی پارکنگ کو لے کر جھگڑا ہوا تھا، اس نے آج تشدد والی صورت اختیار کر لی اور دو طبقات کے درمیان جم کر مار پیٹ ہوئی۔ نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ دونوں فریقین کے لوگ لاٹھی ڈنڈے اور تلواریں لہراتے ہوئے سڑکوں پر نکل پڑے۔ دونوں فریق نے ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاٹھی چارج کر کے دونوں فریق کو الگ کیا۔ پولیس نے اس واقعہ میں زخمی ہوئے 6 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔ اس ہنگامہ سے علاقے میں کشیدگی والا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس کی ایک نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

واقعے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ 2 روز پہلے گاڑی کھڑی کرنے کے متعلق دو فریق میں جھگڑا ہوا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس میں مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہو گیا تھا۔ منگل کی صبح جب وہ دوبارہ محلہ میں آیا تو اسے دیکھ کر لوگ بھڑک گئے۔ دوسرے فریق کے لوگوں نے ملزم کو گھیر لیا۔ اس کے بعد ملزم فریق کے لوگ بھی لاٹھی ڈنڈا لے کر پہنچ گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے دونوں فریق میں لاٹھی ڈنڈے چلنے لگے اور پتھراؤ شروع ہو گیا۔ اسی دوران ایک فریق کے لوگوں نے سڑک پر تلواریں لہرانی شروع کر دیں۔ اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ دونوں فریقین کس طرح آپس میں لڑ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پولیس نے واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آ رہے لوگوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے واردات میں شامل لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ امن و امان کو خراب کرنے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔ علاوہ ازیں پولیس نے 2 روز قبل پارکنگ کی وجہ سے جو جھگڑا ہوا تھا اس کی تفتیش بھی تیز کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *