کرناٹک کے ضلع اڈوپی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک اسکول بس کے ٹائر میں ہوا بھرتے وقت اچانک ٹائر پھٹ گیا۔
یہ واقعہ کوٹیشور کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر واقع ایک ٹائر پنکچر کی دکان پر پیش آیا، جس میں 19 سالہ عبدالرشید میکانک کام کر رہا تھا۔ زخمی ہوگیا
بتایا گیا ہے کہ ایک اسکول بس ٹائر پنکچر کے مسئلے کے ساتھ دکان پر آئی۔ عبدالرشید نے ٹائر کی مرمت کی اور اس میں ہوا بھرنا شروع ک
۔ جیسے ہی وہ ہوا بھر رہا تھا، اچانک ٹائر زوردار آواز کے ساتھ پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں عبدالرشید زور سے ہوا میں اچھل پڑا اور تھوڑے فاصلے پر جا گرا۔
اس حادثے میں عبدالرشید کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ فوری طور پر اسے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا منظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا، اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔