لکھنؤ بینک ڈکیتی کے دو ملزمان انکاؤنٹر میں ہلاک، تین گرفتار، دو فرار

لکھنؤ میں انڈین اوورسیز بینک کے لاکر توڑ کر لوٹنے والے گینگ کے دو ملزمان انکاؤنٹر میں ہلاک، تین گرفتار جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپہ مار رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>
user

لکھنؤ: انڈین اوورسیز بینک (آئی او بی) کے لاکر توڑ کر کروڑوں روپے کی لوٹ کرنے والے گینگ کے دو کلیدی ملزمان پولیس انکاؤنٹر میں مارے گئے ہیں۔ پیر کی رات غازی پور کے قریب یوپی-بہار بارڈر پر پولیس کی فائرنگ میں سنی دیال ہلاک ہو گیا، جو 25 ہزار کا انعامی مجرم تھا۔ اس سے قبل لکھنؤ کے کسان پتھ پر ہونے والے انکاؤنٹر میں پولیس نے سوبند کمار کو ہلاک کیا تھا۔

غازی پور کے ایس پی ایرج راجا نے تصدیق کی کہ سنی دیال غازی پور کے گہمر علاقے میں بارا پولیس چوکی کے قریب انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ اس بینک ڈکیتی کیس میں اب تک دو ملزمان مارے جا چکے ہیں، جبکہ تین گرفتار اور دو فرار ہیں۔ پولیس فرار ملزمان متھن کمار اور وپین کمار کو پکڑنے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔

پیر کے دن پولیس نے چنہٹ برانچ میں ہونے والی ڈکیتی کے 24 گھنٹے کے اندر بہار کے ایک گینگ کے تین اراکین کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اروند کمار، بلرام کمار اور کیلاش بند کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان سے 1889 گرام سونا، 1240 گرام چاندی اور 3 لاکھ روپے نقد برآمد کیے۔

پولیس کے مطابق، 23 دسمبر کو گینگ کے اراکین نے لکھنؤ کے انڈین اوورسیز بینک کی دیوار میں 2.5 فٹ کا سوراخ کر کے اندر داخل ہوکر 90 میں سے 42 لاکرز کو لوٹ لیا۔ اس واقعے کی اطلاع ایک مقامی دکاندار نے دی، جس نے دیوار میں سوراخ دیکھا۔ پولیس کے مطابق، گینگ کے چھ اراکین بہار کے مختلف اضلاع سے ہیں جبکہ ساتواں ملزم وپین ورما لکھنؤ کا رہائشی ہے۔ ورما نے ہی بینک کی ریکی کی اور گینگ کے لیے رہائش اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *