مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے غنڈوں کی جانب سے جنین کیمپ کے گرد مقاومتی حامیوں پر حملے شدت اختیار کرگئے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی فورسز نے جنین کیمپ میں شدید جھڑپوں کے دوران آر پی جی گولہ بارود کا استعمال بھی کیا ہے۔ علاوہ ازیں ان فورسز نے مزاحمت کار یزن حنون کے گھر کو آگ لگا دی ہے۔
یاد ہے کہ غزہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت پر محمود عباس کی جماعت نے فلسطینیوں کے دفاع کے بجائے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ بڑی مقدار میں جدید ترین اسلحہ رکھنے کے باوجود فلسطینی اتھارٹی نے کبھی غاصب صہیونیوں کے خلاف استعمال نہیں کیا ہے۔