حیدرآباد 23/ دسمبر (اردو لیکس)ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک انٹرنیشنل قدیم سکوں، کاغذی کرنسی اور قدیم نادر اشیاء پر مشتمل نمائش کا 23 ڈسمبر تا 25 ڈسمبر اردو گھر مغل پورہ حیدرآباد نزد آسرا ہاسپٹل چارمینار پر عظیم الشان بیمانے پر انعقاد عمل آیا
اس نمائش کو دیکھنےکے لئے عوام کو داخلہ مفت رہے گا تین دنوں تک جاری رہنے والی اس نمائش کے اوقات صبح 9 بجے تا شام 7 بجے مقرر کئے گئے ہیں اس نمائش میں دنیا کے قدیم سکوں ،کاغذی کرنسی کے ساتھ ساتھ ڈاک ٹکٹ اور پینٹنگز کی نمائش تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے ہر فرد کے لئے سیکھنے اور سمجھنے اور ان کی معلومات میں اضافہ کا باعث ہو گا اس نمائش کی خصوصیات میں ساتویں صدی قبلِ کی بین الاقوامی سکے
، کاغذی کرنسی ، ڈاک ٹکٹ ، پینٹنگز باور دیگر أشیاء کا مخلوط بیگ پیش کیا جائیگا جو نمونے نہیں بلکہ نایاب اشیاء ہیں ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں ڈاکٹر صمد عثمانی ، سراج الدین ، سید عبد الحی قادری چیف انجینئر نے
نے عوام سے پر زور اپیل کی کہ وہ اس نمائش میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ حاصل کریں اس نمائش میں کرنسی کی خرید وفروخت بھی عمل میں لائی جارہی ہے
آج کی افتتاحی تقریب میں میرذوالفقار علی رکن اسمبلی چارمینار، کاظم حسین خاں، پروفیسر پدماوتی کے علاوہ حسینی عالم کالج کی طالبات و اسٹاف نے شرکت کی اور نمائش کا مشاہدہ کیا اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی مزید تفصیلات کے لئے 8500212306
پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے