ہندوستان تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 'اسپیڈیکس' مشن کا راکیٹ لانچنگ پیڈ پر پہنچا

ہندوستان خلائی دنیا میں ایک اور تاریخ رقم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ملک کے ‘اسپیڈیکس’ مشن کے راکیٹ پی ایس ایل وی-سی60 کو شری ہری کوٹا واقع ستیش دھون خلائی مرکز (ایس ڈی ایس سی) کے لانچنگ پیڈ پر پہنچا دیا گیا ہے۔ اسپیڈیکس خلائی جہاز کا انٹیگریشن بھی پورا ہو چکا ہے۔ خلائی جہاز بھی ایس ڈی ایس سی میں پہنچ چکا ہے۔ اسرو 30 دسمبر کو ‘اسپیڈیکس’ کو لانچ کر سکتا ہے۔

اس مشن میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ہی ہندوستان امریکہ، روس اور چین کے بعد خلائی ‘ڈاکنگ’ ٹیکنالوجی میں اہل دنیا کا چوتھا ملک بننے کا فخر حاصل کر لے گا۔ اسرو نے ہفتہ کو اسپیڈیکس کے دو خلائی جہازوں کی پہلی تصویر بھی جاری کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *