صہیونی حکومت کے حامیوں کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، یمن

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے کئی مقامات پر میزائل حملہ کیا ہے۔

یمن کے وزیرخارجہ نے امریکی حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے حامیوں کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

یمنی وزارت اطلاعات نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا ہے۔ حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کو شکست اور ذلت کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

انصاراللہ کے میڈیا کے معاون نصرالدین عامر نے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعاء پر حملے کے بعد جوابی حملہ یقینی ہے۔ ان واقعات کو روکنے کا واحد طریقہ غزہ پر صہیونی جارحیت کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف ایک جنگ میں داخل ہوگئے ہیں اور اس کی قیمت سے بھی واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی حملوں کا کوئی خوف نہیں اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *