[]
جدہ: ہندوستان کی 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر جدہ سعودی عرب میں ترنگا لہرا یا گیا۔ اس موقع پر الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد حافظ محمد فیاض علی
اسسٹنٹ مینیجر المیزان محمد عبدالجلیل ایکٹنگ کونسل جنرل سید افتخار احمد کمپیوٹر پروگرامر محمد مصطفی اسسٹنٹ کمپیوٹر پروگرامر محمد ریاض علی، محمد یونس خان و دیگر موجود تھے۔ جشن ازادی تقریب میں شامل شرکا نے آزادی کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اسلاف کی قربانیوں کا ذکر کیا۔
مقررین نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد آزادی میں بلا لحاظ مذہب و ملت تمام نے حصہ لیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کا جدوجہد آزادی سے لے کر حصول آزادی تک اہم رول رہا جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔