حیدرآباد: مادھاپور کی آئی ٹی کمپنی میں آگ

[]

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی علاقہ کے قریب مادھا پور میں واقع ایک آئی ٹی کمپنی میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی۔

آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا۔

اطلاعات کے مطابق آگ صبح کے وقت سالارپوریہ ستوا نالج سٹی کی ایک عمارت کی پانچویں منزل پر واقع کمپنی میں لگی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عہدیدار موقع پر پہنچ گئے۔

اس واقعہ کے نتیجہ میں مقامی افراد میں خوف دیکھاگیا۔

اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جو فائربریگیڈ کے عملہ کی مدد کررہی ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *