تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں ڈی سی ایم ویسن دکان میں گھس پڑی – ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

[]

تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جو دکان میں سو رہے تھے

 

تفصیلات کے مطابقد نلگنڈہ ضلع کے دیورکنڈہ، میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار ڈی سی ایم گاڑی مٹھائی کی دکان میں گھس گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ دیوڑکنڈہ کے مضافاتی علاقے، بڑے درگاہ کے قریب پیش آیا۔

 

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عبدالقادر، حاجی، اور نعیمہ  کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور نعشوں کو دیوڑکنڈہ کے سرکاری اسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا۔

 

حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کی وجہ معلوم  کی جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *