[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کے جنگی جرائم جاری ہیں۔
تازہ ترین واقعے میں صہیونی فوج نے جبالیا کیمپ میں ایک رہائشی گھر پر حملہ کیا۔ فضائی حملے میں رہائشی گھر تباہ ہوا جس کے نتیجے گھر میں موجود 12 افراد شہید ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں کئی معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
دراین اثناء فلسطینی طبی ذرائع نے کہا ہے کہ آج صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملوں کے دوران مجموعی طور پر 31 شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔