[]
ریاض ۔ کے این واصف
ہندستانی تارکین وطن یہاں جتنی بڑی تعداد میں بسے ہیں ان کے اتنے ہی زیادہ مسائل بھی ہیں۔ خدا بھلا کرے یہاں کام کرنے والی سماجی تنظیمیں، انفرادی سماجی کارکنان اور اہل خیر حضرات کا جو پریشان حال ہم وطنوں کی مدد کے لئے آگے آتے ہیں۔
ایک تازہ واقعہ میں اتر پردیش کے شہرمئو ناتھ بھنجن کا رہنے والا محمد اشتیاق بحیثیت ہاؤز ڈرائیور ریاض آیا تھا۔ کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ اس کی گاڑی کا حادثہ ہوگیا۔ جس میں وہ قصوروار ٹہرا۔ پولیس نے اس پر گیارہ ہزار ریال کا جرمانہ لگا۔ اتنی بھاری رقم کے جرمانے کے صدمہ سے اسے برین اسٹروک ہوا جس سے وہ جسمانی طور پر پوری طرح مفلوج ہوگیا اور صاحب فرش ہوگیا۔ اس واقعہ کا علم جب مئو شہر ہی کے رہنے والے صاحب خیر طالب صدیقی کو ہواتو انھوں نے ریاض کے ایک سماجی جہد کار سلمان خالد سے رابطہ کیا اور تیرہ بخت اشتیاق کے سفر کے سارے انتظامات کئے اور اسے وطن روانہ کیا۔
اس دوران لمبا عرصہ اشتیاق مختلف اسپتالون مین زیر علاج رہا۔ اس سلسلہ میں ہندوستانی ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر ادریس کی بھی کافی مدد حاصل رہی۔ بتایا گیا کہ اس سلسلہ مین انڈین ایمبیسی کے عہدیدار بھگوان سنگھ مینا، امداد علی، نسیم خاں کے بھرپور تعاون سے اشتیاق کے سفری دستاویر مکمل کئے گئے۔ اور ایک اٹنڈنٹ کے ساتھ فلائی ناس کے ذریعہ اشتیاق کو لکھنؤ روانہ کیاگیا۔