[]
نئی دہلی: سماج وادی پارٹی رکن پارلیمنٹ جیہ بچن نے جمعہ کے دن الزام عائد کیا کہ پارلیمنٹ میں حالیہ ٹکراؤ میں زخمی بی جے پی ارکان ِ پارلیمنٹ ”اداکاری“ کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ اپنے ”زخموں“ کے تعلق سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ کل کی دھکم پیل میں کہا جاتا ہے کہ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ پرتاپ سارنگی اور مکیش راج پور زخمی ہوئے۔
بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کا الزام ہے کہ قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے ”بی جے پی ارکان پارلیمنٹ“ کو جان بوجھ کر دھکیلا۔ راہول گاندھی نے تاہم اس الزام کی تردید کی۔
ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی والوں نے انہیں دھکادیا۔ جیہ بچن نے کہا کہ سارنگی جی‘ راج پور جی اور ناگالینڈ کی خاتون رکن نے اتنی عمدہ اداکاری کی جو میں نے اداکاری کے اپنے کیرئیر میں کبھی نہیں کی۔ ان لوگوں کو ان کی اس ایکٹنگ کے لئے آسکر ایوارڈ ملنا چاہئے۔ یہ کسی فلم کی اسکرپٹ جیسا معاملہ تھا۔