سری نگر میں 2 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

[]

سری نگر: معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگر میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ بشیر احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن سٹھسو کلان نامی ایک شخص نے اپنے گھر میں ممنوعہ مواد چھپا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن نوگام کی ایک ٹیم نے فرسٹ کلاس ایگزیکیٹو مجسٹریٹ بی کے پورہ کے ساتھ مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا۔

بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران مذکورہ مکان سے 8.5 کلو گرام سائیکو ٹراپک مواد برآمد کیا گیا اور مالک مکان ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن نوگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن مائسمہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ ک تحت درج ایک ایف آئی آر کی تحقیقات کے دوران دو گرفتار شدہ منشیات فروشوں کے انکشاف پر شیخ باغ لین میں ایک ناکہ لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران شبیر احمد زینداری ولد بشیر احمد زینداری ساکن فردوس کالونی بمنہ نامی کلیدی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے کافی مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *