امت شاہ کے تبصرے کے خلاف اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج، پرینکا، ڈمپل اور کھڑگے کی شرکت

[]

وزیر داخلہ امیت شاہ کی بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے حوالے سے کئے گئے توہین آمیز تبصرے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ کے قریب وجے چوک سے پارلیمنٹ اسٹریٹ تک احتجاجی مارچ نکالا

<div class="paragraphs"><p>تصویر قومی آواز / وپن</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

تصویر قومی آواز / وپن

user

نئی دہلی: وزیر داخلہ امیت شاہ کی بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے حوالے سے کئے گئے توہین آمیز تبصرے کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ کے قریب وجے چوک سے پارلیمنٹ اسٹریٹ تک احتجاجی مارچ نکالا۔ کانگریس، جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور دیگر ‘انڈیا’ اتحاد کے رہنماؤں نے اس احتجاج میں حصہ لیا۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے بابا صاحب کی تصویر والے پلے کارڈز اٹھا کر نعرے بازی کی اور امت شاہ کے خلاف ’امت شاہ استعفیٰ دو‘ اور ’امت شاہ معافی مانگو‘ جیسے نعرے لگائے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، پارٹی کے سینئر ارکان پارلیمنٹ اور دیگر اپوزیشن رہنما اس احتجاج میں شریک ہوئے۔

یہ احتجاج وزیر داخلہ کی جانب سے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے حوالے سے کیے گئے ایک متنازعہ بیان کے خلاف کیا گیا۔ امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ’’ایک فیشن ہو گیا ہے—آمبیڈکر، آمبیڈکر۔۔۔ اتنا نام اگر بھگوان کا لیتے تو 7 جنم تک سورگ مل جاتا۔‘‘ اس بیان پر اپوزیشن نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور اسے بابا صاحب کا توہین سمجھا۔ ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امت شاہ کی یہ باتیں بابا صاحب کے احترام کے خلاف ہیں اور انہوں نے اس پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

ماضی میں اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے ’مکر دوار‘ کے قریب احتجاجی مظاہرے کرتی رہی ہیں لیکن اس بار لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے حکم جاری کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے کسی بھی دروازے پر کسی بھی سیاسی جماعت کو احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گزشتہ روز ہونے والی دھکم پیل کے بعد اسپیکر نے مزید سختی سے یہ ہدایات دیں کہ کوئی بھی سیاسی جماعت پارلیمنٹ کے کسی دروازے پر مظاہرہ نہ کرے۔

لوک سبھا غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

پارلیمنٹ کے جاری سرمائی اجلاس کا آج آخری دن ہے اور لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ آخری دن کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے، گزشتہ روز ہونے والے دھکم پیل کے واقعے پر حکومتی اراکین نے پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کیا۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ، نشی کانت دوبے نے امت شاہ کے بیان کو توڑ مروڑ کر سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام میں راہل گاندھی کے خلاف خصوصی اختیارات کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ لوک سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے بعد پانچ منٹ کے اندر ہی اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

ڈاکٹر امبیڈکر کے حوالے سے جاری تنازعے کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ برپا ہو گیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ کسی بھی صورت میں پارلیمنٹ کے کسی دروازے پر کسی سیاسی جماعت کو مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے پر پارلیمنٹ مناسب کارروائی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی عزت سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *