مالی سال 26-2025 کے لیے بجٹ کی تیاری، مرکزی وزیر خزانہ سیتارمن کل ریاستوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ کریں گی پری بجٹ میٹنگ

[]

پری بجٹ میٹنگ کے بعد اگلے ہی روز 21 دسمبر 2024 کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو جیسلمیر میں ہی جی ایس ٹی کونسل کی 55ویں میٹنگ کی صدارت بھی کرنی ہے۔

نرملا سیتا رمن، تصویر یو این آئینرملا سیتا رمن، تصویر یو این آئی
نرملا سیتا رمن، تصویر یو این آئی
user

مالی سال 26-2025 کا بجٹ آئندہ سال یکم فروری 2025 کو پیش کیا جائے گا۔ اس کے تعلق سے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن مسلسل میٹنگیں کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں جمعہ یعنی 20 دسمبر کو نرملا سیتا رمن ملک کی سبھی ریاستوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ پری بجٹ میٹنگ کریں گی۔ مالی سال 26-2025 کے بجٹ سے قبل یہ میٹنگ کافی اہم مانی جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں ریاستوں کے وزرائے خزانہ بتائیں گے کہ ملک کے بجٹ سے ان کی کیا امیدیں ہیں۔

نرملا سیتا رمن کی وزرائے خزانہ کے ساتھ یہ میٹنگ راجستھان کے جیسلمیر میں ہونے والی ہے اور اس میں کئی بڑی سفارشات پر مُہر لگنے کی امید ہے۔ ایک سرکاری افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک نیوز پورٹل کو بتایا کہ یہ میٹنگ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ حالیہ ریاستی انتخابات کے بعد حالات میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔ کچھ ریاستوں کے وزیر خزانہ اپنی ریاستوں کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ بھی کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر خزانہ کے سامنے مختلف قسم کے مالیاتی پیکج کی مانگ بھی رکھ سکتے ہیں۔ اگر اس تناظر میں دیکھا جائے تو خاص طور سے مہاراشٹر اپنے مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای یس) کے لیے مالی امداد کا مطالبہ کر سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس پری بجٹ میٹنگ کے بعد اگلے ہی روز 21 دسمبر 2024 کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو جیسلمیر میں ہی جی ایس ٹی کونسل کی 55ویں میٹنگ کی صدارت بھی کرنی ہے۔ وزیر خزانہ جمعہ کو ریاستی وزراء کے ساتھ اور ہفتہ کو جی ایس ٹی افسران، ریونیو سکریٹری، فائنانس سکریٹری اور مالیاتی مشیروں کے ساتھ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *