راہل گاندھی کو پارلیمنٹ میں جانے سے روکا، دھکا مکی میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاب سنگھ سارنگی زخمی

[]

راہل گاندھی نے کہا کہ اس دوران بی جے پی کے ارکان نے ان کے ساتھ دھکا مکی کی اور انہیں جانے نہیں دیا۔ انہوں نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’’میں پارلیمنٹ میں جانے کی کوشش کر رہا تھا، مگر بی جے پی کے ارکان نے مجھے دھکیلنا شروع کر دیا اور میرے ساتھ بدسلوکی کی۔‘‘

راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں جانے کا اپنے آئینی حق استعمال کر رہے تھے اور ان پر اس طرح کا حملہ غیر جمہوری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں دھکم پیل سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم اپنے حق کے لیے پارلیمنٹ میں جائیں گے۔ بی جے پی کے ارکان ہمیں روک نہیں سکتے ہیں۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *