حیدرآباد میں آوٹررنگ روڈ سے متصل سائیکل ٹریک کا 80 میٹر حصہ ہٹا دیا گیا

[]

حیدرآباد: حیدرآباد میں آوٹررنگ روڈ سے متصل 23 کلومیٹر طویل سولر روف ٹاپ سائیکل ٹریک کا 80 میٹر حصہ ہٹا دیا گیا۔ سائبرآباد پولیس کی ہدایات کے مطابق سائیکل ٹریک کو 80 میٹر تک ہٹا دیا گیا ہے۔

نانک رام گوڈا جنکشن سے باہری راستے سے بڑے پیمانہ پرگاڑیوں کی آمد ہوتی ہے۔

اس ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے مائی ہوم اوتار جنکشن پر ایک نیا ریمپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس طرح مائی ہوم اوتار، پوپل گوڑا، منی کونڈا اورنارسنگی کی طرف جانے والی گاڑیوں کے لیے اس سے آسانی ہوگی تاہم سائیکل ٹریک کو ہٹائے جانے پر سوشل میڈیا پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حیدرآباد گروتھ کوریڈور لمیٹڈ نے اس مہم کی تردید کی ہے کہ وہ سائیکل ٹریک کو مکمل طور پر ہٹا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹریفک کی روانی کو منظم کرنے کے لیے پولیس کی ہدایات کے مطابق 80 میٹر ٹریک کو ہٹانا پڑا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *