بہار کے نوجوان کا تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں قتل

[]

حیدرآباد: بہار کے ایک نوجوان کا تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں قتل کردیاگیا۔ اس18سالہ نوجوان کی شناخت بہار کے کگڑیا علاقہ سے تعلق رکھنے والے دلکش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقامی افرادنے اس کو ایس ایس آر گارڈن میں خون میں لت پت پڑا دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔

اس کے پیٹ اور سینہ پرزخم پائے گئے۔

پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایم جی ایم اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *