شام کو دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے، عراقی مندوب

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے نمائندے عباس کاظم عبید نے شام  کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامی عوام  پر زور دیا کہ وہ اپنی تقدیر خود طے کریں اور جمہوری عمل کے ذریعے اپنے حکام کا انتخاب کریں۔

عراق کے نمائندے نے کہا کہ غیر ملکی مداخلت کے بغیر اپنی تقدیر کا آزادانہ فیصلہ کرنے میں شامی عوام کی مرضی کا احترام کیا جانا چاہیے۔

عباس کاظم عبید نے مزید کہا کہ شامی عوام کی ارضی سالمیت اور اتحاد کو برقرار رکھا جانا چاہیے اور اس ملک کو تقسیم کرنے یا اسے کنٹرول کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کی جانی چاہیے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ شام کو دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ یا ان کے لئے گزرگاہ نہیں بننا چاہیے۔

عراقی مندوب نے مزید کہا کہ ہم مقبوضہ گولان میں آبادکاری کو وسعت دینے کے صیہونی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شام کے خلاف “اسرائیل” کی جارحیت کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کل ہم شام میں امن و استحکام کے حصول کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *