فارمولہ ای ریس کیس‘ قانونی کارروائی کیلئے تیار ہوں: کے ٹی آر

[]

حیدر آباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے کارگزار صدر کے ٹی رامار اؤ کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے تلنگانہ کابینہ نے اینٹی کرپشن بیورو کو اجازت دے دی ہے۔ فارمولہ ای ریس کیس میں کے ٹی راما راؤ کے خلاف اے سی بی کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔

 کابینہ کی منظوری کے بعد سابق وزیر نے آج یہاں کہا کہ وہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ کابینہ کے فیصلہ پر سوشل میڈیا پلیٹ فام ایکس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ وہ مذکورہ کیس میں قانونی کارروائی سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ گورنر جشنو دیو ورما نے بی آر ایس قائد کے خلاف کارروائی کی اجازت دی ہے اور اب کابینہ نے بھی منظوری دے دی ہے۔

بی آر ایس کے قائد نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو ”چیٹی نائیڈو“ کہا اور ریمارک کیا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دہلی میں بی جے پی کے ساتھ بارگیننگ کی گئی ہے جس کے  کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر دہلی کے دورہ کررہے ہیں، لیکن ریاست کے لئے 3 پیسہ بھی نہیں لاسکے۔

 دہلی کے 30 دورے کئے لیکن ریاست کے لئے کوئی اسکیمات اور رقومات کو یقینی نہیں بناسکے، لیکن اُن کے خلاف 3 کیسس عائد کئے جانے کو ساز باز کرکے یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فارمولہ ای ریس اور فنڈس کے بیجا استعمال کے جو الزامات عائد کئے جارہے ہیں، وہ اِس کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ کانگریس حکومت نے کہا کہ سابق حکومت نے ایک کمپنی کو فائدہ پہنچایا۔ اِس سلسلہ رقومات کا بیجا استعمال کیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *