پرینکا گاندھی کے ہینڈ بیاگ پر ’فلسطین‘

[]

نئی دہلی: فلسطینی عوام کی تائید کے مظاہرہ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی وڈرا پیر کے دن جو بیاگ لے کر پارلیمنٹ آئیں اس پر فلسطین لکھا تھا۔کانگریس جنرل سکریٹری‘ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔ وہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یگانگت کرتی رہی ہیں۔

 پرینکا گاندھی کے ہینڈ بیاگ پر فلسطین لکھا تھا اور فلسطینی ایمبولم بشمول تربوز موجود تھا۔ ان کے اس اقدام کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یگانگت کی علامت کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔

گزشتہ ہفتہ نئی دہلی کے فلسطینی سفارت خانہ کے ناظم الامور نے پرینکا گاندھی سے ملاقا ت کی تھی اور انہیں کیرالا سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔ جون میں پرینکا گاندھی نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو نشانہ ئ تنقید بنایا تھا اور کہا تھا کہ حکومت ِ اسرائیل‘ غزہ میں جو کررہی ہے وہ نسل کشی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *