سنکرانتی کے بعد سے نئے راشن کارڈ کے لئے درخواستیں حاصل کرنے کا اعلان – تلنگانہ قانون ساز کونسل میں وزیر اتم کمار ریڈی کا جواب

[]

وزیر سیول سپلائیز اتم کمار ریڈی نے کہا ہے کہ نئے راشن کارڈ کے لئے سنکرانتی سے درخواستیں حاصل کی جائیں گی۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف ارکان کونسل کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا وزیر سیول سپلائیز نے تفصیلی جواب دیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ نئے راشن کارڈز کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور 10 لاکھ افراد کو نئے راشن کارڈ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ تلنگانہ میں  ذات پات کی مردم شماری  کا عمل جاری ہے اور سنکرانتی کے بعد نئے راشن کارڈز کے لیے درخواستیں لی جائیں گی۔

 

وزیر نے وضاحت کی کہ ان درخواستوں کی بنیاد پر اسمارٹ راشن کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، ریاست میں خالی پڑی راشن ڈیلر کی جگہوں کو جلد پر کرنے کے لیے کلکٹرس کو پہلے ہی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔۔

 

انھوں نے کہا کہ راشن کارڈ میں نئے ناموں کی شمولیت بھی کی جائے گی

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *