صہیونی جنایات کے مقابلے میں بین الاقوامی اداروں کی خاموشی شرمناک ہے، ایرانی وزارت خارجہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر صہیونی حکومت کے حملوں اور فلسطینی بے گناہ شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں  نے صیہونی حکومت کی امریکہ کی بھرپور حمایت کے ساتھ فلسطینیوں کی نسل کشی پر بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مسلسل خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں نسل کشی روکنے اور غاصب حکومت کے رہنماؤں کے خلاف گھناؤنے جرائم کے ارتکاب پر مقدمہ چلانے اور انہیں سزا دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت کی جانب سے فلسطین میں نسل کشی پر صہیونی رہنماؤں کی گرفتاری کے حکم پر تمام ممالک کو عمل کرنا چاہئے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ روکا جائے۔ صہیونی حکومت عالمی عدالت کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم اور قتل عام کو روکنے کے احکام کو مسلسل نظرانداز کررہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *