عثمانیہ یونیورسٹی کی سڑکوں پر عام عوام کی آمد و رفت مسدود کردینے کا منصوبہ (پڑھیں تفصیلات)

[]

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی کو عنقریب کلوزڈ کیمپس میں تبدیل کردیا جائے گا۔ یونیورسٹی کی سڑکوں پر عام عوام کی آمد ورفت مسدود کردینے کا منصوبہ ہے۔

اڈیکمنٹ۔ تارناکہ سے ودیا نگر عنبر پیٹ لنک روڈ کے تعمیراتی کام مکمل ہوتے ہی ریاست کی قدیم ترین یونیورسٹی، جامعہ عثمانیہ کلوز ڈ کیمپس میں تبدیل ہوجائے گی۔

گزشتہ روز ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے اڈیکمٹ لنک روڈ کے تعمیراتی کاموں کو منظوری دے دی جس کے بعد عثمانیہ یونیورسٹی کو کلوزڈ کیمپس میں تبدیل کرنے کیلئے جاری مطالبہ پورا ہوجائے گا۔

اڈیکمٹ۔ تارناکہ سے ودیانگر۔ عنبرپیٹ لنک روڈ کی تعمیر کیلئے16.5 کروڑ روپے خرچ کئے جانے کا امکان ہے۔

موجودہ طور پر عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس سے گزر نے والی سڑک پر صبح 6بجے تا رات8بجے تک عام عوام کو آمدو رفت کی اجازت ہے تاہم لنک روڈ کی تعمیر مکمل ہوتے ہی عوام کو حاصل اس سہولت کو ختم کردیا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *