[]
ڈاکٹر سنگھ نے این ایس یو آئی کی قیادت کو یہ بھی یقین دلایا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی حصے داری کو یقینی بنایا جائے گا۔ نظامت کا فریضہ این ایس یو آئی کے ریاستی صدر چنو سنگھ نے انجام دیا۔
پٹنہ: نیشنل اسٹوڈینٹس یونین آف اندیا (این ایس یو آئی) کانگریس نظریات کا اسٹارٹ اپ ہے، یہ کانگریس کی سیاست کی نرسری ہے۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 1971 میں کانگریس کی سوچ کے مطابق نوجوانوں کی ذہن سازی کرنے کے مقصد سے این ایس یو آئی کو قائم کیا تھا۔ ان کا منصوبہ ملک میں کانگریس کے نظریہ اور اس کی سیاست کے کلچر میں پرورش پانے والی ایک نسل تیار کرنا تھا جو ملک اور سماج کو ہر سطح پر قیادت فراہم کرے۔ بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے یہ باتیں آج صداقت آشرم میں منعقدہ این ایس یو آئی کی ایگزیکٹو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
اس موقع پر’جڑے گا ودیارتھی، جیتے گا انڈیا‘مہم کی شروعات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمانہ طالب علمی سے سیاست میں ہونے کی وجہ سے قیادت کی تشکیل میں طالب علمی کی زندگی کے کردار کو سمجھتا ہوں۔ سیاست داں کے طورپرمستقبل کی بنیاد طالب علمی کی زندگی میں ہی رکھی جاتی ہے۔ نوجوان ذہن میں سیاسی فکر کی کشش زندگی بھر متاثر کرتی رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں چہار جانب ہاہا کار مچا ہے اور وزیراعظم سوٹ بوٹ پہن کر بیرون ملک کے دورے کرتے رہتے ہیں۔ مودی سرکار بے لگام اور متکبر بن چکی ہے۔ بہو بیٹیوں کی عزت سرعام نیلام ہو رہی ہے۔ منی پور جل رہا ہے، نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں اور عورتیں مہنگائی کے بوجھ سے دبی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر ہم این ایس یو آئی کوعہد دلانا چاہتے ہیں کہ جب تک مودی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہیں جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ڈاکٹر سنگھ نے این ایس یو آئی کی قیادت کو یہ بھی یقین دلایا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی حصے داری کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس پروگرام کی نظامت کا فریضہ این ایس یو آئی کے ریاستی صدر چنو سنگھ نے انجام دیا۔
آج کے پروگرام میں جن لیڈروں نے شرکت کی ان میں قانون ساز کونسل میں کانگریس پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر مدن موہن جھا، بہار حکومت کے وزیر مراری پرساد گوتم، سابق وزیر اودھیش کمار سنگھ، راجیش راٹھوڑ، نرمل ورما، امیت کمار ٹنا، لال بابو لال، کپل دیو پرساد یادو، راج کمار راجن، ڈاکٹر ونود یادو، کیشر کمار سنگھ، قیصر خان، برجیش پانڈے، کمار آشیش، للن یادو، سندر سہنی، شنکر سوروپ پاسوان، شاسوت شیکھر، منشی جھا، ششی بھوشن رائے، دھرم ویر شکلا، پرشانت اوجھا، سورج یادو، آدتیہ راج سنتو، وویک پٹیل، رمیز راجہ، نتیش کرشناونشی وغیرہ کے نام شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔