ایران کی موجودگی کے دوران شام کا قومی وقار محفوظ تھا، جنرل سلامی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج، ہم دیکھ رہے ہیں کہ شام میں جنگ کی آگ بھڑکانے والی غیر ملکی طاقتیں بھوکے بھیڑیوں کی طرح  اس ملک کو نوچ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دمشق کے عوام اب سمجھنے لگے ہیں کہ مزاحمتی قوتوں کی موجودگی کتنی بڑی نعمت تھی جو ان کی حفاظت کر رہی تھی، لیکن اگر مزاحمت نہ ہو تو پھر قوم کو کن مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جنرل سلامی نے اسرائیلی فوج کی دمشق کے مضافات میں دراندازی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم وہاں (شام) سرزمین پر قبضہ کرنے یا اسے اپنے مفادات کا اکھاڑہ بنانے کے لئے نہیں گئے تھے بلکہ ہم وہاں مسلمانوں کے وقار کو تباہ ہونے سے بچانے کے لئے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے مشاہدہ کیا کہ جیسے ہی شام کی حکومت گر گئی، ملک میں کس قدر خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

جنرل سلامی نے صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام میں حکومت کی تبدیلی سے زیادہ خوش نہ ہو، صیہونیوں کو شام میں دراندازی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور شام کی سرزمین ان کے لئے قبرستان ثابت ہوگی۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *