دہلی: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت پھر ہوئی خراب، اپولو اسپتال میں داخل

[]

بی جے پی کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی کی طبیعت پھر خراب ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے انہیں آج دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔ اس سلسلے میں کچھ دیر میں میڈیکل بلیٹن بھی جاری کی جا سکتی ہے۔

لال کرشن اڈوانی اس وقت 97 سال کے ہیں، انہیں گزشتہ 5-4 مہینے میں کئی مرتبہ اسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے۔ اس سے پہلے انہیں اگست کے مہینے میں بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 3 جولائی کو لال کرشن اڈوانی کو دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اس سے قبل 26 جون کو دہلی کے ایمس میں بھرتی کرانا پڑا تھا۔ اس دوران انہیں نیورولاجی ڈپارٹمنٹ کی نگرانی میں رکھا گیا۔ اس کے اگلے دن ایک چھوٹی سی سرجری ہوئی۔ اس کے کچھ دیر بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *