اندور میں ایک بھکارن کی ایک ماہ کی آمدنی 75 ہزار روپے!

[]

بھوپال: مدھیہ پردیش کے محکمہ بہبودی ئ خواتین و اطفال نے جمعرات کے دن دعویٰ کیا کہ اس نے اندور میں ایک مندر کے قریب سے ایک بھکارن کو ریسکیو کیا جس کے پاس 75 ہزار روپے پائے گئے۔ بھکارن کو محکمہ کے ریسکیو سنٹر منتقل کردیا گیا۔

 اس نے علاقہ میں بھیک مانگ کر صرف ایک ماہ میں 75 ہزار روپے کی کمائی کرنے کی بات مانی ہے۔ اندور سٹی کے پراجکٹ آفیسر دنیش مشرا نے بتایا کہ دوران ِ پوچھ تاچھ بھکارن نے بتایا کہ اس نے گزشتہ ماہ یہ کمائی کی۔ وہ کئی سال سے بھیک مانگ رہی ہے۔ حکومت نے بھکاری مکت ابھیان (شہر کو فقیروں سے پاک کرنے کی مہم) پھر سے شروع کی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *