[]
حیدرآباد ۔ تلگو فلم اداکار الو ارجن کو تگنگانہ ہائی کورٹ سے بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔ ان کی جانب سے مقدمہ کو خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہونی ہے اس لیے عدالت نے ان کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کی ہدایت دی۔
پولیس کے مطابق الو ارجن اس واقعہ میں ملزم نمبر 11 ہیں اور دوپہر ڈیڑھ بجے انہیں گرفتار کرنے کا ریمانڈ رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے، عدالت نے کہا کہ مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت فوری ممکن نہیں ہے پیر کو اس پر سماعت ہوگی، البتہ عدالت نے کہا کہ الو ارجن کی گرفتاری کے تناظر میں ضمانت کے لیے فوری
ایک اور درخواست داخل کی جائے۔ الو ارجن کے ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کواش پٹیشن پر ہی عبوری ضمانت دی جائے۔