اداکار الوارجن 14 دن تک عدالتی تحویل میں

[]

حیدرآباد کی نامپلی کریمنل کورٹ میں معروف فلم اداکار الو ارجن کو نویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔  پولیس نے الوارجن کو اس کیس میں 11واں ملزم بنایا ہے

 

اس سے پہلے الو ارجن کو پولیس کی نگرانی میں گاندھی ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، جس کی وجہ سے کورٹ ہال میں جگہ کی کمی ہو گئی۔ صورتحال کے پیش نظر جج نے الو ارجن کو اپنے چیمبر میں منتقل کر دیا، جہاں سماعت کا عمل مکمل ہوا۔

 

حیدرآباد کے آر ٹی سی کراس روڈ پر واقع سندھیا تھیٹر میں پشپا 2 دی رول کے 4 دسمبر کی رات کو ہونے والے بینیفٹ شو کے دوران پیش آئے بھگدڑ واقعہ میں ایک خاتون ریوَتی (39) ہلاک ہوگئی تھی

 

جبکہ ان کا 9 سالہ بیٹا سری تیج زخمی ہو گیا۔ متاثرہ خاندان کی شکایت پر چکڑ پلی پولیس نے اداکار الو ارجن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

 

پولیس کے مطابق اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے، اور الو ارجن کو آئندہ سماعت تک حیدرآباد کی جیل میں رکھا جائے گا۔ مزید تفصیلات سامنے آنے پر کیس کی نوعیت اور اداکار پر لگائے گئے الزامات واضح ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *