سامان خریدنے کے لئے آنے والی کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی – لڑکی کے گھر والوں نے پیٹ پیٹ کر دکان دار کا قتل کردیا ؛ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں واقعہ

[]

نظام آباد – تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں کمسن لڑکی سے دست درازی کرنے والے ایک شخص کو متاثرہ کے گھر والوں اور مقامی عوام نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ۔یہ واقعہ نظام آباد کے رینجل منڈل کے ویرنا گٹہ تانڈہ میں جمعرات کی رات پیش آیا

 

۔ لڑکی سے دست درازی کے بعد لڑکی کے گھر والوں اور مقامی افراد نے اس شخص پر حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا ۔ اس واقعے کے بعد گاؤں میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق، ویرنا گٹہ تانڈہ کا رہنے والا ریڈی نائیک گاؤں میں ایک کرانہ کی دکان چلاتا تھا۔ جمعرات کی شام اس نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کی، جو دکان میں خریدی کے لئے آئی تھی

 

جس پر لڑکی نے دکان دار کی حرکت سے اپنے خاندان والوں کو واقف کروایا ۔اس واقعہ پر برہم لڑکی کے گھر والوں اور کچھ مقامی افراد نے ریڈی نائیک کو بری طرح مارا۔ بعد میں متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے رینجل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

 

ریڈی نائیک کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں جمعہ کی صبح علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد تانڈہ میں کشیدہ حالات پیدا ہوگئے۔

 

پولیس نے بودھن رورل سی آئی وجے بابو کی قیادت میں علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات کیے اور ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے چند افراد کو حراست میں لے لیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *