ہندو کارکن اور گاؤ رکھشک غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتار

[]

بنگلورو: کرناٹک پولیس محکمہ نے ہندو کارکن پونیت عرف پنیت کیریہلی کو غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ بات کہی۔

پونیت جو گاؤرکھشک ہے کو گائے منتقلی پر اقلیتی فرقہ کے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مقتول نے غیرقانونی طور پر گائیں منتقل کی تھیں۔ اسے بعد ازاں ضمانت پر رہا کیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ وہ 2013 اور 2023ء کے درمیان 10پولیس کیسس میں ملوث تھا۔ ملزم بار بار سماج میں امن بگاڑنے غیرسماجی سرگرمیوں میں ملوث تھا جس کے بعد اس کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے گئے۔

سی سی بی پولیس کی خصوصی ونگ نے اسے جمعہ کے روز تحویل میں لیا۔ اس کے خلاف ڈی جے ہلی، کگالی پورہ، ہلسورو گیٹ، چامراج پیٹ، الیکٹرانک سٹی، مالاولی اور ستنور پولیس اسٹیشن حدود میں مقدمات درج ہیں۔

غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزم کو ایک سال تک ضمانت نہیں ملتی۔ پولیس کو اسے گرفتاری کے اندرون 24گھنٹے جج کے روبرو پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور اسے پولیس تحویل میں لینے ضابطہ پر عمل کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

پولیس نے کہا کہ ہاسن کا ساکن پونیت راشٹرا رکشا پریڈ کے نام پر جبری وصولی کے مقصد سے فوجداری مقدمات میں بار بار ملوث رہا ہے۔

وہ گایوں کو ذبیحہ کے لیے منتقل کرنے والوں کو نشانہ بناتا وہاں کے تاجرین کو دھمکاتا اس سے نظم و ضبط پر منفی اثر پڑتا۔ اسے غیرسماجی سرگرمیوں سے روکنے 11/ اگست کو غنڈہ ایکٹ کے تحت اس کی حراست کا حکم جاری کیا اور سی سی بی پولیس نے اسے 11/ اگست کو گرفتار کرلیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *