سمستی پور میں شادی کی تقریب میں نوجوان کا گولی مار کرقتل

[]

سمستی پور: بہار میں سمستی پور ضلع کے تاج پور تھانہ علاقے میں ایک شادی کی تقریب میں مجرموں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ضلع کے مفصل تھانہ کے چکنور گاؤں کا رہنے والا محمد امان بدھ کی رات ایک شادی کی تقریب کے لیے موروا آنند پور گاؤں گیا تھا، جہاں مجرموں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کمار پانڈے نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں گولی کیسے چلائی گئی اور نوجوان کی موت کیسے ہوئی، تمام نکات کی جانچ کی جارہی ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *