[]
نئی دہئی: مجلس اتحادالمسلمین کے صدر وایم پی حیدرآباد بیرسٹراسد الدین اویسی کی جماعت نے دہلی کے مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقہ سے دہلی فسادات کے ملزم طاہر حسین کو آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے اپنا امیدواربنایا ہے۔ اس بات کی اطلاع اسدالدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک پوسٹ میں شیئر کی۔
اسدالدین اویسی نے کہاکہ ایم سی ڈی کونسلر طاہر حسین نے مجلس میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور وہ مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقہ سے ہمارے امیدوار ہوں گے۔ اسد اویسی نے مزید کہاکہ آج ان کے افراد خاندان اور حامیوں میرے سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
واضح رہے کہ طاہر حسین جو پہلے عام آدمی پارٹی (عاپ) کے کونسلر تھے کو فروری 2020 کے دہلی فسادات کے ایک کیس میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ ان فسادات میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور 700 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
دہلی ہائی کورٹ نے 5 دسمبر 2020 کے فسادات کے ایک معاملہ میں طاہر حسین کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کردیا۔ جسٹس سبرامانیم پرساد نے کہاکہ اس واقعہ کیلئے پہلے ہی ایک ایف آر درج تھی جو 24 فروری 2024 کو پیش آیا تھا اور دہلی پولیس کی جانب سے موجودہ ایف آر میں داخل کی گئی چارج شیٹ کو پہلے کیس کی ضمنی چارج شیٹ سمجھا جائےگا۔
دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات عام آدمی پارٹی کیلئے بہت ہی اہم امتحان ہوگا جو 2020 کے انتخابات میں پارٹی نے 70 میں سے 62 نشستیں حاصل کی تھیں اور اب وہ تیسری مدت کیلئے اقتدار میںواپسی کی خواہاں ہیں۔