[]
حیدرآباد: محبت سے انکار پر ایک نوجوان نے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ پر پٹرول ڈال کرآگ لگادی۔یہ واقعہ آندھرا پردیش کے نندیال ضلع کے نندی کوٹکور میں پیش آیا۔طالبہ کو چیخنے سے روکنے کیلئے اس نوجوان نے اس کے منہ میں کپڑا ٹھونس دیا۔
اس واقعہ کے نتیجہ میں طالبہ جھلس کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد ملزم نوجوان نے خود کو بھی آگ لگا لی لیکن مقامی افرادنے آگ بجھائی۔
یہ نوجوان وہاں سے فرارہونے کی کوشش کررہا تھا تاہم اس کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
لڑکی کی شناخت لہری کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کا آبائی مقام رامللا کوٹہ ہے اورباپ کی موت کے بعد وہ نندی کوٹکور میں اپنی دادی کے گھر رہ کر تعلیم حاصل کررہی ہے۔
ملزم کی شناخت راگھویندر کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے لہری کو محبت کے نام پرپر ہراساں کر رہا تھا۔