ایمبولینس کا کرایہ دینے نہیں تھے پیسے۔ بہن اپنے بھائی کی نعش گاڑی کی چھت سے باندھ کر لے گئی 

[]

نئی دہلی: ریاست اتر کھنڈ میں ایک خاندان کو اپنے بیٹے کی نعش کو گاڑی کی چھت سے باندھ کر لے جانا پڑا کیونکہ وہ ایمبولینس کا کرایہ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس ویڈیو نے چیف منسٹر کی توجہ بھی حاصل کی۔

 

ایسے میں انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے پورے معاملے میں جانچ کا حکم دیا ہے۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ پتھورا گڑھ کے ایک نوجوان نے ہلدو چوڑ میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی تاہم متوفی کے ارکان خاندان کو نعش کو پتھورا گڑھ لے جانے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ ایمبولینس ڈرائیورس نے نعش لے جانے کے لیے 10 سے 12 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔

 

چونکہ خاندان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے۔ ایسے میں متوفی کی بہن نے اپنے گاؤں کے ایس یو وی ڈرائیور کو بلایا اور پھر نعش کو گاڑی کی چھت پر باندھ کر پتھورا گڑھ لے گئی۔ اس واقعہ کا علم ہونے کے بعد چیف منسٹر نے ہیلتھ سکریٹری ڈاکٹر آر راجیش کمار کو پورے معاملے کی تفصیلی جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

سی ایم او کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعہ پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر نے افسران کو سخت ہدایات دی ہیں کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہونے دیں۔ ساتھ ہی صحت کے سکریٹری نے کہا کہ اس پورے معاملے پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس واقعہ کے بارے میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے دی گئی

 

ہدایات کے بارے میں عہدیداروں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی تمام کوششیں کی جارہی ہیں کہ ریاست میں کہیں بھی ایسا ناخوشگوار واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *