بشار الاسد محفوظ۔ارکان خاندان کے ساتھ روس پہنچ گئے

[]

نئی دہلی۔ شام کے صدر بشار الاسد ملک چھوڑنے کے بعد روس پہنچ گئے، روس کے صدر ولاد میر پوتین نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کو سیاسی پناہ دے دی ہے۔ اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اسد کے طیارہ کا راڈر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور طیارے کے حادثہ کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا

 

تاہم اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ بشار الاسد محفوظ ہیں اور روس پہنچ چکے ہیں، دوسری جانب فوج نے بشار الاسد کے ملک چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا اختیار ختم ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ شام میں پچھلے 11 دنوں سے باغی گروپوں اور فوج کے درمیان کنٹرول کے لیے لڑائی جاری تھی باغی جنگجو نے اتوار کو دارالحکومت دمشق پر بھی قبضہ کر لیا تھا اور

 

وہ گلیوں میں فائرنگ کر کے فتح کا جشن منا رہے تھے۔ اس دوران روس نے اتوار کو کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد اقتدار کی پرامن منتقلی کا حکم دینے کے بعد اقتدار چھوڑ کر ملک سے چلے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *