[]
حیدرآباد: واٹرہیٹر کوائل کو چھونے سے بجلی کا جھٹکہ لگنے کے نتیجہ میں نئی نویلی دلہن کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے منچریال ضلع میں پیش آیا۔مہلوک خاتون کی شناخت 21سالہ سواپنا کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ منچریال منڈل مستقرمیں اتوار کو پیش آیا۔
پولیس نے کہا کہ سواپنا نے نہانے کے لئے پانی گرم کرنے واٹرہیٹرپانی کی بالٹی میں لگایا تاہم بجلی چلی گئی، چند لمحات بعد وہ بالٹی سے ہیٹرکو نکال رہی تھی کہ اچانک بجلی کی سپلائی بحال ہوگئی جس کے نتیجہ میں اس کو بجلی کا جھٹکہ لگا۔
اس کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔سواپنا کی شادی پانچ دن پہلے سدھوسے ہوئی تھی۔سواپنا کے باپ کی شکایت پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔