[]
وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں سکریٹریٹ کے روبرو نصب کئے جانے والے تلگو تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔
وزیر موصوف نے میدک ضلع کے ایراویلی میں واقع چندرشیکھرراو کے فارم ہاوز پہنچ کر انہیں سرکاری طور پردعوت نامہ حوالے کیا۔
میڈیاسے بات کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے کہا کہ 9 دسمبر کوسکریٹریٹ کے پاس نصب کئے جانے والے تلگوتلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی تقریب میں شرکت کے لئے مختلف شخصیات کو مدعو کیاجارہا ہے۔ اس خصوص میں وہ آج اپوزیشن لیڈر چندرشیکھرراو سے ملاقات کی